بلوچستان: خاتون سمیت تین افراد قتل

0
38

مستونگ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون سمیت دو افراد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر خیر جان اور سالے کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔

اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے مسماة (گ ب) بنت غلام حیدر سکنہ حال آماچ حلیم آباد اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی محمد راشد زہری خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔ ایس پی راشد زہری کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا کوہلو کے تحصیل کاہان میں بھی ایک عورت کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیبدار عالیانی نامی شخص پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ عورت کو موقع پہ قتل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں