خضدار اور کیچ سے دو افراد لاپتہ

0
25

ضلع کیچ اور خضدار سے پاکستانی فورسز اور مسلح افراد نے دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ سے گذشتہ شب ڈھائی بجے کے قریب 17 سالہ نوجوان حکمت علی ولد ماسٹر برکت کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اہلخانہ کو حکمت علی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کیچ سے دو دنوں میں ابتک دو افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب خضدار سے اطلاعات کے مطابق سبزی منڈی سے مسلح افراد نے ثناء اللہ پندرانی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں