گوادر: مزید تین افراد جبری لاپتہ

0
96

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے مزید تین افراد کے حراست بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فاروق، الطاف اور کمبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو فورسز نے گذشتہ روز حراست میں لیا ہے، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے جبار نامی طالب کو بھی حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے جبار اور مذکورہ افراد سمیت چھ افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کیا جن میں دو کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ یہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی گوادر کے دورہ موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں