پاکستان کے زیر اہتمام جموں کشمیر میں جاری عوامی مزاہمتی تحریک کی بازگشت یورپ پہنچ گئی۔تین اکتوبر 11:30 بریڈ فورڈ پاکستانی قونصلیٹ کے باہر برٹش کشمیری پاکستانی مزاہمتی تحریک کی قیادت کی گرفتاریوں اور متوقع کریک ڈاون کے خلاف پہلا احتجاج کریں گے۔
آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں مقیم ریاستی باشندگان , برطانیہ, بیلجیم, سیوٹزرلینڈ , امریکہ , کنیڈا اور دیگر ملکوں میں بھی احتجاج کرتے ہوئے نظر آئنگے۔
برطانیہ میں مقیم باشندگان پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی ہائی کمیشن اورکونسلٹس سامنےپاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف بربریت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنگے۔ احتجاج کا شیڈول کچھ یوں رہے گا۔
3 اکتوبر کو براڈفور، 10اکتوبر لندن اور برسلز میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے برطانوی اور یورپین کشمیری بھرپور احتجاج کریں گے بیرون ممالک میں بھوپور احتجاج کرکے پاکستانی بربریت سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔