ورلڈ کپ 2023، بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

0
170

بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ، بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، بھارت نے 7 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، گروپ سٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں