مقبوضہ بلوچستان:کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر بم حملہ،ہلاکتوں کی اطلاعات

0
112

مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بم حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کانوائے پر دھماکہ بروری کے علاقے مسلم ٹاون عیسیٰ نگری میں ہوا، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹئر کور نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں