بلوچستان کے علاقے سبی میں دستی بم حملہ

0
61

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے گذشتہ شب کینٹ کے قریب ایک مکان کود دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کینٹ کے قریب انوار آرائیں نامی شخص کے رہائش گاہ کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

تاہم حملے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچ قوم پرستوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے بلوچستان بھر میں بلوچ قومی تحریک کو کاونٹر کرنے کے لئے مسلح جتھے تشکیل دیے ہوئے ہیں جو بلوچوں کے قتل و اغواء سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں جبکہ فورسز نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں