پاکستان: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول۔

0
56

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہل کار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔

خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پاؤڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر اسلام آباد بریگیڈیئر فہیم رضا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو تحریک ناموس پاکستان کا روپ دھار کر دھمکی آمیز خطوط بھیجے۔ اس کام میں کاسمیٹک پاؤڈر کو اینتھراکس بنا کر خط میں ڈالا گیا تھا۔

یہ طریقہ عام طور پر عالمی انٹیلی جنس ایجنسیاں اہداف کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کرتی ہیں اور آئی ایس آئی نے بھی اسے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ اب تجزیہ اور مطلوبہ نتائج کے لیے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں