اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان مقرر کر دیا گیا

0
31

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔

وزیراعظم پاکستان آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی ہے، کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا اسحاق ڈار کو نائب مقرر کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے، ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں، ہم حکومت کاحصہ نہیں لیکن اچھے مشورے دیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ قیادت سے اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہوگی۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ دورے پر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں