کوہاٹ روڈ پشاور پر دو خواجہ سراؤں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا

0
24

پشاور۔ پشاور کے کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے ملک عیسی خان کے حجرے میں پروگرام اٹینڈ کرنے کے بعد پشاور واپس انے والے دو خواجہ سراؤں جن میں کامران ولد شمشیر عرف جیا سکنہ مردان عمر 20 سال اور محمد حمزہ ولد زاہد علی اور مہک سکنا نوشہرہ کو کون معلوم افراد نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے کامران عرف جیا کمر پر تین فائر لگنے سے نازک حالت میں ایل ار ایچ میں زیر علاج ہے جبکہ حمزہ اور مہک پاؤں میں گولیاں لگنے سے زیر علاج ہے ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد ملک عیسی خان کے حجرے میں فنکشن کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کو رات تقریبا ایک بجے نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش شروع کر لی ہے جبکہ زخمی افراد کو ایل ار ایچ پشاور میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں