گیارہ مئی عوامی حقوق لانگ مارچ کے سلسلہ میں جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس

0
21

سدھنوتی میں 11مئی عوامی حقوق لانگ مارچ کے سلسلہ میں جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس .اجلاس میں سیاسی ،سماجی ومذہبی جماعتوں ،وکلاء،بلدیاتی نمائندگان ،انجمن تاجران ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹ یونین،طلباءتنظیموں،اور سول سوسائٹی نمائندگان کی بھرپور شرک

اجلاس میں 11مئی لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی .عوامی حقوق کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے حکمرانوں نے عوام کے بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں .کئی ماہ سے جاری تحریک کو سیریس نہیں لیا گیا. عوام مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں. جوائنٹ ایکشن کمیٹی پوری قوت کیساتھ اور ہر امن احتجاج کیلئے تیار ہے

آزادکشمیر ایک پر امن علاقہ ہے یہاں کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی فورسز کی ضرورت نہیں ہے ایف سی یا پی سی منگوا کر وزیر اعظم کس کو فتح کرنا چاہتے ہیں،بنیادی حقوق کیلئے احتجاج عوام کا حق ہے انہیں طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کسی کوشش جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پونچھ کے غیور عوام نے زندگی کھالیں کھنچوا کر اس دھرتی کو آزادکروایا ہے اور یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے

ہم پر امن لوگ ہیں لیکن جب حق مانگ کر نہ ملے تو چھین کر لینا یہاں کے لوگ جانتے ہیں ہم پہلے بھی ہر امن تھے اب بھی ہر امن ہیں لیکن اگر ہمیں کسی فورسز سے لڑانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا لانگ مارچ میں پاکستان ،افواج پاکستان یا ریاست کیخلاف کسی ہرزہ سرائی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ہمارا ایک ہی ایجنڈہ ہے اور مطالبات ہیں جو جموں وکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہے یہ تحریک تمام تر سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ہے وزیر اعظم آزادکشمیر جب خود ہمارے مطالبات کو تسلیم کر رہے ہیں تو انکو حل کرنے میں کیا حرج ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں