ضرورت پڑی تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔ بینجمن نیتن یاہو

0
32

امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا ردعمل

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے شہر رفح پر بڑا حملہ کیا تو وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر ہمیں تنہا کھڑا ہونا پڑا تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے اور آخری حد تک لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ہاؤ گیلنٹ نے امریکا کی جانب سے وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دشمنوں اور اتحادیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسرائیل کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں