سعودی عرب: خواتین سوئمنگ سوٹس کا پہلا فیشن شو منعقد

0
31

سعودی عرب نے جمعے کے روز خواتین کے سوئمنگ سوٹس کا اپنا پہلا فیشن شو منعقد کیا جس میں خواتین ماڈلز نے حصہ لیا۔

ایم بی ایس کے نام سے مشہور سعودی ولی عہد نے معاشرتی گھٹن میں کمی کے لیے سب سے پہلے بدنام اور سخت گیر مذہبی پولیس کے اختیارات کم کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض سمیت دیگر شہروں کی گلیوں میں بدنامِ زمانہ مطوع نامی مذہبی پولیس نظر نہیں آتی جن کا مشن ‘برائی کو روکنا اور نیکی کو فروغ دینا’ تھا اور جو اکثر اوقات اپنی حد سے تجاوز کرتی تھی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عرب کو دبئی کے طرز پر تبدیل کر دے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں