عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماء نمبردار جاوید قریشی گرفتار

0
35

پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان سے عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی اس بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ کامیاب تحریک کے بعد حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ دیامر انتظامیہ اور پولیس نے نمبردار جاوید کو بے بنیاد ایشو کو بنیاد بناکر گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان فوری واقعے کا نوٹس لیں وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء کی گرفتاری تشویشناک ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ان انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر ختم نہیں کیا گیا اور نمبردار جاوید کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو عوامی ایکشن کمیٹی پورے جی بی میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں