شور کوٹ کے قریب پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

0
23

جھنگ: شورکوٹ کے قریب تربیتی طیارہ فنی خرابی کے وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ محفوظ رہاـ

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شور کوٹ کے قریب پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہاـ

یہ تربیتی طیارہ چک کے قریب ہی کھیتوں میں گرا جس کی وجہ سے زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ـ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں