گاہکوچ سے پنڈی جانے والی نیٹکو کی بس کو ہزارہ موٹر وے پر حادثہ

0
23

اطلاعات کے مطابق بس پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ غزر کے شہر گاہکوچ سے پاکستان کے شہر راولپنڈی جا رہی تھی جو حادثے کہ شکار ہوگی۔

حادثے میں بس مکمل جل گئی جس میں 29 افراد سوار تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ فرنٹ ٹائر برسٹ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حادثے کہ شکار ہونے والی بس سرکاری ادارے نیٹکو کی ملکیت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نیٹکو میں کرپشن عروج پر ہے اور ادارے کی گاڑیوں کی نہ مرمت پر توجہ دی جاتی ہے نہ گاڑیوں کی فٹنس کا خیال کیا جاتا ہے۔ رواں سال بھی مذکورہ ادارے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں