کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 2 جاں بحق، اموات بڑھنے کا خدشہ

0
131

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 28 مسافروں کو کوئٹہ لے جانے والی مسافر بس میں لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر آتشزدگی ہوئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دو مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کو گاڑی سے ریسکیو کیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے صورت حال کے پیش نظر اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اموات میں خدشے کے پیش نظر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آتشزدگی کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں