لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو ہندوستانی فوج کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔

0
100

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ملک میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انھیں ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی تھی جو 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

جس کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی چارج سنبھالیں گے جو ہندوستانی فوج میں اپنے 40 سالہ کیریئر میں کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد انھوں نے امریکی آرمی وار کالج سے ڈیفنس اینڈ منیجمنٹ اسٹڈیز میں فیلو شپ کی۔ علاوہ ازیں وہ اسٹرٹیجک اسٹڈی اور ملٹری سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کی تعیناتی جموں کشمیر میں بھی رہی اور وہ چین کے ساتھ سرحدی معاملات میں بھی کافی متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں