سوات: نجی اسکول کی چھت گر گئی ، 19 بچے زخمی

0
14

پولیس کے مطابق واقعہ مٹہ کے علاقے ٹانگار سیرئی میں پیش آیا ، اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کرکے بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں