امریکی کانگریس سے نیتن یاہو کا خطاب، فلسطینی نژاد رکن کا خاموش احتجاج

0
49

نیتن یاہو کی تقریر کے دوران امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن نے “جنگی مجرم” کا تختی اٹھائے رکھی۔

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نے خطاب کیا، اس موقع پر امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلمان رکن پارلیمنٹ رشیدہ طلیب نے’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھا‏ئے رکھی۔

جیسے ہی نیتن یاہو نے خطاب شروع کیا امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائی، انہوں نے نیتن یاہو کےلئے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں