کلکتہ: جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاجی مظاہرے

0
55

مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد بھارت بھرمیں ڈاکٹروں اورنرسوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی، کلکتہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر مقامات پر ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے زیرتربیت ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے گھناؤنے واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مقتولہ کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔لکھنو کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے باہر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔پولیس کو ٹرینی ڈاکٹر کی لاش جمعہ کی صبح کولکتہ کے ایک میڈیکل کالج کے سیمینار ہال سے ملی تھی جسے جمعرات کی شب عصمت دری کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے جونیئر ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں