اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم، سردار اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

0
8

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔ سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اختر مینگل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا ۔ مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔

اختر مینگل نے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔ اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے۔ سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاوے س پہنچے۔ قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان منحرف ارکان میں شامل ہیں ۔ جنہوں نے پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں