پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے، وزیر دفاع

0
85

پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن من دھن دینے سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہے جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں