مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج پر بی ایل ایف کے فریڈم فائٹرز کے حملے8 فوجی ہلاک

0
217

ضلع آواران پاکستانی فوج پرتین حملوں میں 8 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج پر اتوار کی شام 6 بجے سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان بلوچ سرمچاروں (یعنی بلوچ فریڈم فائٹرز) کے یکے بعد تین حملے پاکستانی فوج کے8 اہلکار ہلاک،کئی زخمی۔ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پرتین حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آواران تیرتیج میں جک کی پہاڑی پر فوجی چوکی،سرمچاروں کا تعاقب کرنے والے اہلکاروں اور لباچ چوکو میں فوجی چوکی پر حملہ کر کے پاکستانی فوج کے8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ7 فروری اتوار کی شام 6 بجے تیرتیج جک فوجی چوکی کے مین گارڈ کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے ساتھ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اور فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔اسکے بعد پاکستانی فوج نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، مگر سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے تیرتیج ہی میں فوجی اہلکاروں کو گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

سرمچاروں نے ساڑھے ساتھ بجے پاکستانی فوج کے لباچ چوکو میں قائم چوکی پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فوج کے دو اور اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں