پشتون تحفظ مومنٹ کاپشاور جلسہ: پاکستانی آرمی چیف کو مناظرے کا چیلنج

0
399

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے مرکزی شہرپشاور میں پشتون تحفظ مومنٹ کا ایک جلسہ ہوا،درجنوں رہنماؤں کارکنوں کی گرفتاری اور لوگوں کو پشاور میں داخل نہ دینے کے باوجود پشتون قوم نے تاریخی جلسہ کیا،جہا ں پاکستانی فوج انکی دہشت گردی کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے۔
جلسے میں پہلی بار قائد منظور پشتین نے انگلش میں بھی تقریر کی اور کہا کہ جو فنڈ پاکستانی فوج کو ملتا ہے وہ مظلوم عوام کے خلاف استعمال کر تے ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور رکن پاکستانی قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مناظرے کا چیلنج دیا خطاب میں محسن داوڑ نے “یہ جو دھشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ” کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نعرے پر اعراض کیا جاتا ہے میں آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ آپ یا آپ کا کوئی بھی کھلاڑی مجھ سے کسی بھی فورم پر مناظرہ کرلیں ہم اپنے نعرے اور دعوے کو ثابت کریں گے۔

محسن داوڑ نے وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا کہ “اگر چوری نہیں کی تو ڈرتے کیوں ہو ” انہوں نے کہا کہ اگر فوج نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ ہمارے نعروں اور جلسوں سے ڈرتی کیوں اس سے قبل پشتون تحفظ مومنٹ کے مشران نے جلسے میں رکاٹوں کے حوالے سے بھی سیکیورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ پر رکاٹوں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جلسے میں شریک ہونے کے لیے آنے والے سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو پشاور داخل ہونے نہیں دیا گیا،مگر اسکے باوجود پشتون قوم نے ایک اور کامیاب جلسہ کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو واضح پیغام دیا کہ وہ نام نہاد اسلامی اور فوجی دہشت گردی کے خلاف اب خاموش نہیں رہیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں