چین کی پاکستان کو فوجی امداد بلوچ نسل کشی میں اضافہ کا باعث ہو گا، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
91

مقبوضہ بلوچستان کے ہر دلعزیز آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کو فوجی سازو سامان دینا بلوچ نسل کشی میں تیزی لائے گا۔

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

چین نے ایک بار پھر پاکستان کو جنگی سامان اور جدید بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے وی) فراہم کی ہیں۔ یہ چین کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی کے سلسلے میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی گزشتہ امداد کے علاوہ ہے۔ ہم اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے ممبران اور نیٹو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کریں۔

واضح رہے کہ چین مقبوضہ بلوچستان میں سی پیک سمیت کئی منصوبوں میں مصروف ہے اور بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شواہد ہیں کہ بلوچ آزادی کی جہد کے خلاف وہ پاکستان کو مالی،عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں