عمران خان حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، مشیر برائے کامرس،تجارت

0
388

پاکستانی وزیر اعظم عمران نیازی کے مشیر برائے کامرس، تجارت اور سرمایہ کاری رزاق داود تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔رزاق داؤد کہتے ہیں کہ غیر ملکی برآمدات میں پاکستان کو ایک بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے

پاکستانی وزیر اعظم عمران نیازی کے مشیر برائے کامرس، تجارت اور سرمایہ کاری رزاق داود تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ’یہ بات درست ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جا سکا اور اس سے عام آدمی کو پریشانی کا سامنا رہا ہے۔‘

رزاق داؤد نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کی برآمدات پر بہت برا اثر پڑا اور کووڈ 19 کی غیر موجودگی میں 2020 کے دوران برآمدات ریکارڈ لیولز کو چھو رہی ہوتیں۔کووڈ سے چند ماہ قبل تک ہماری برا?مدات میں اضافہ 14 سے 15 فیصد تھا اور وبا کے شروع ہوتے ہی یہ منفی میں چلا گیا۔‘

رزاق داؤد کہتے ہیں کہ غیر ملکی برآمدات میں پاکستان کو ایک بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اس کی بہت کم مصنوعات باہر بھیجی جاتی ہیں، جو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کر کے بڑھائی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں