پاکستان: سندھ میں ریلوے ٹریک پردھماکہ، ٹرینوں کی آمد و رفت بند

0
47

پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھریا روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

ریلوے ٹریک کو گذشتہ رات بھریا روڈ کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گرین ایکسپریس عید اسپیشل ٹرین کو وہاں سے گزرنا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک چار فٹ تک تباہ ہوگئی جس کے باعث گذشتہ 10 گھنٹوں سے ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے۔پڈعیدن میں

ون اپ خیبر میل ایکسپریس اور کوٹ لالو میں 145 اپ سکھر ایکسپریس کو روک لیا گیا ہے جب کہ پٹڑی کے مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اکثر فورسز پر حملوں سمیت ایسے حملوں کی زمہ داری سندھ کے آزادی پسند مسلح تنظیم لیتے آ رہے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں