پاکستان: لاہور میں عالمی دہشت گرد حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ

0
180

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے تین افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے مقام پر امدادی ٹیمیں موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

دھماکے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے،علاقے کو پاکستانی فوج نے گھیر لیا ہے

دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قريب موجود موٹر سائيکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں