پاکستان: شمالی وزیرستان پاکستانی فورسز پر حملہ دو اہلکار ہلاک

0
284

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح افراد کو بھی جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم ہلاک ہونے والے مسلح افراد کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہ ہوسکی اور نہ ہی ان کے نام معلوم ہوسکے۔

ہلاک ہونے والے پاکستانی اہلکاروں کی شناخت حوالدار یونس جبکہ سپاہی وقاص کے ناموں سے ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں