مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج نے دو نوجوانوں کو لاپتہ کر دیا

0
106

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت الطاف آزاد اور بھدان ولد مولابخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔


ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا جب دونوں بھائی گمشاد ہوٹل میں کھانا کھا کر گھر جارہے تھے۔
لاپتہ ہونے والوں میں الطاف لیویز فورس میں اور بھدان اے ایس ایف میں ملازم ہے جبکہ خاندانی ذرائع نے لاپتہ ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں شدت آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں