پاکستان: زیر حراست کامریڈ سینگار نوناری باز یاب ہوگئے

0
78

جبری لاپتہ نامور سیاسی و سماجی اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کامریڈ سینگار نوناری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

کامریڈ سینگار نوناری کو35 دن قبل سندھ کے شہر نصیرآباد سے ریاستی اداروں نے ان کے گھر سے اٹھاکر جبری لاپتہ کیاتھا۔

یادرہے کہ کامریڈ سینگار نوناری کی رہائی کیلئے اس کے آبائی شہر نصیرآباد میں گذشتہ 35 دنوں سے زبردست احتجاج جاری تھا اور حیدرآباد سمیت سندھ مختلف شہروں میں بھرپور احتجاج کیئے گئے تھے۔

کامریڈ سینگار نوناری کی بازیابی پروائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سینگار نوناری کی آزادی کو خوش آئندہ قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ بھر سے جبری لاپتا کیئے گئے تمام سیاسی کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں