مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کی تشدد چرواہا جابحق

0
66

تربت: گذشتہ جمعرات کو پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے کرکی تجابان کے گاؤں سنگ آباد سے حراست میں لیے گئے چراوہے کو بے انتہا تشدد کے ذریعے قتل کرنے کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش سول ہسپتال تربت کے حوالے کی۔

فوج اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام غلام ولد شیھی ہے مال مویشیاں چراتے تھے۔ان کے ساتھ اللہ داد ولد جما اور سبزل نامی دیگر دو افراد کو بھی پاکستانی فوج نے 29 جولائی 2021 کو حراست میں لیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں فوج کی جارحانہ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ فوجیوں کی بڑی تعداد پہاڑی علاقوں کی طرف گئی ہے جہاں ان کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں