مقبوضہ بلوچستان: ایک نوعمر لڑکا جبری لاپتہ،ایک شخص کی لاش برآمد

0
244

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک اور نوعمر لڑکا جبری طور پر لاپتہ، جبکہ ایک شخص کی لاش حب سے برآمد

ضلع پنجگور میں ایک اور نوعمر لڑکا جبری طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔جس کی شناخت قابوس ولد محمد اسلم کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چتکان پنجگور کے رہنے والا نوعمر لڑکا قابوس بدھ کی شام چار بجے سے لاپتہ ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں ایک تین سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغوا اور بے رحمانہ تشددکے بعد قتل کرکے لاش پھینک دیا تھا۔ جس کے ردعمل پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے۔اور شہری قابوس ولد محمد اسلم کی جبری گمشدگی کے واقعے کو گذشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے تین سالہ بچے قدیر خلیل کے اغوا سے جوڑ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا اغوا تشویشناک ہے۔

حب میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں بابِ بلوچستان کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے۔
جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں