پاکستان: شمالی وزیرستان پاکستان آرمی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

0
57

شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی پر بارودی سرنگ کے ذریعے حملے کے نتیجے میں  سے دو  اہلکار موقع پہ ہلاک ہوگئے ۔

 دوسری جانب پاکستان  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا  فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا، اس دوران دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک  ہوگئے۔

پاکستان آرمی نے مزید دعوی کیا کہ انہوں علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور آوروں کی تلاش شروع ہے اور ایک مقام پہ فائرنگ کے تبادلے ایک حملہ آور مارا گیا تاہم آزاد زرائع سے پاکستان آرمی کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

خیال رہے کہ مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستان آرمی پر حملوں کی ذمہ داری اکثر و بیشتر تحریک طالبان پاکستان قبول کرتا آرہا ہے تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں