پاکستان: لاہور میں کار پر فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک

0
38

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد کی کار پرفائرنگ سے میاں بیوی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلامت علی اوراسکی بیوی زبیدہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو تھانہ کاہنہ کے چند قدم کے فاصلے پر کار میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں