پاکستان مالی بحران کا شکار:آٹے کی قیمتیں دوگنی ہو گئے

0
32

پاکستان شدید مالی بحران کا شکار روز مرہ کی ضروریات زندگی کے اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو گئیں۔

پاکستان جو اندرونی طور پر شدید دباؤ کا شکار ہے،روز مرہ کی ضروریات کی سامانوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، آٹے کی قیمت میں ایک سال کے دوران 15 روپے سے 32 روپے اضافہ ہوا,گندم کی فی من امدادی قیمت 1450 بڑھا کر 1950 روپے کی گئی۔

اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 27 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا،ایک سال قبل پاکستانی وفاقی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت 60 روپے 66 تھی،اسلام آباد میں آٹے کی موجودہ قیمت 88 روپے 65 پیسے فی کلو ہے،راولپنڈی میں ایک سال قبل آٹے کی قیمت 60 روپے 66 پیسے فی کلو تھی،راولپنڈی میں آٹا اب 84 روپے 98 پیسے فی کلو میں دستیاب ہے
راولپنڈی میں ایک سال کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔گوجرانوالہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا،سیالکوٹ میں 25 لاہور میں 19 روپے فی کلو اضافہ ہوا،

فیصل آباد میں 15 اور سرگودھا میں آٹے کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ ہوا, ملتان میں 24 روپے 64 پیسے فی کلو آٹا مہنگا ہوا, ایک سال کے دوران بہاولپور میں آٹا 13 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا,۔کراچی میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں 26 روپے 37 پیسے اضافہ ہوا،پشاور میں 32 اور کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ ہوا,

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں