مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی میں احتجاجی میڈیکل طلبا پر پولیس کا تشدد

0
40

مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے میڈیکل کے طلباء کو ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا اور تشدد کیا جس پر طلبا نے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔کوئٹہ میں میڈیکل کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، دیگر طلباء بھوک ہڑتال پر بیٹھے اپنے ساتھی طلبا کو اسٹیچرز سمیت ریڈزون لے جانا چاہتے تھیکہ پولیس نے انہیں روک دیا اور ان پر تشدد کیا۔

مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور دونوں جانب سے کھینچا تانی شروع ہوگئی۔ تاحال طلبا کا احتجاج جاری ہے۔احتجاجی طلبائکا مطالبہ ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کے طلبہ کی رجسٹریشن کرے۔تاہم پی ایم سی کا اب تک موقف ہے کہ مذکورہ کی رجسٹریشن ایک ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا، جس کے لیے طلبہ وطالبات اب تک تیار نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں