پاکستان کا سمندری حدود میں 31 بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کا دعویٰ

0
65

پاکستان کے سمندر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والی 5 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑلیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 18 فروری 2022 کو پی ایم ایس اے کے جہاز نے PAK EEZ میں گشت کے دوران 5 ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو 31 عملے کے افراد کیساتھ گرفتار کیاہے جو کہ پاکستانی سمندری حدود کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں۔

حکام کے مطابق کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لے جایا گیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں