مقبوضہ بلوچستان:سیندک پروجیکٹ ملازمین کو گھر جانے سے روکنے کیخلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

0
52

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سیندک میں سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر کوروناایس اوپیز کے سلسلے میں سخت ترین اقدامات اور ملازمین کو گھروں کوجانے کی اجازت نہ دینے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا دیا۔

سیندک کی مقامی خواتین نے سیندک کے قریب تفتان سیندک شاہراہ پر موجود سیکورٹی فورسزچیک پوسٹ کے قریب دھرنا دیکرسڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے مرد ملازمین کو گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے اور انہیں ناجائز تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے۔

دھرنا مظاہرین کاموقف تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مرد ملازمین کو انکے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔جس سے خواتین اوربچے سال سال تک اپنے گھروں میں اکیلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے اقدامات کسی اسلامی یابلوچی یا پوری دنیا کے کسی بھی معاشرہ نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ انکے گھر والے بھی ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں