مقبوضہ بلوچستان: دو سرکاری ملازم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

0
37

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکیس مارچ کو رات گئے تین بجے پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے آبسر بلوچی بازار میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت ریاض رضا اور نیاز رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائی پیشے کے لحاظ سے سرکاری ملازم ہیں ان میں ریاض رضا لیویز فورس میں کمشنر دفتر میں وائر لیس آپریٹر ہیں۔ نیاز رضا پاکستان نیوی میں سابقہ ایس ایس جی کمانڈو بھی تھا اور ابھی ٹاسک فورس برائے پرائز کنٹرول کمیٹی کا انجارج ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں