مقبوضہ بلوچستان: مزید دو افرادکو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا

0
30

مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اسد بگٹی اور فتح ولد زباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبری گمشدگی کے شکار اسد بگٹی کے والداسد بلوچ کو گیارہ سال قبل فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کے اغواء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسد اللہ بگٹی کو 28 مارچ حب سے بغیر نمبر پلیٹ ویگو گاڑی میں موجود مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔تنظیم کے مطابق اہلخانہ نے تنظیم کو شکایت کی کہ اسد بگٹی کو دھمکیاں مل رہی تھی کہ وہ اپنے لاپتہ والد کی کیس کی پیروی نہ کرے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں نے چار مارچ کوفتح ولد زباد کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے دیہاڑی دار مزدور مگر اس کی بازیابی کے اغوائکار پانچ لاکھ مانگ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں