کانگو میں ہیلی کاپٹرگرنے سے پاکستانی فوج کے افسران سمیت 6 اہلکار ہلاک

0
39

افریقی ملک کانگو میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پاکستانی فوج کے افسران سمیت چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ پاکستانی افسران، سپاہی اور اقوام متحدہ کے دو فوجی شامل تھے۔مرنے والے 6 پاکستانی افسران اور اہلکاروں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، کو پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سمیع الحق خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں