پاکستان:قومی اسمبلی کا اجلاس آج،عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث ہو گی

0
58

پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہو گا، جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے اور اب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے ہیں۔

پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سجھاجائے، ہمارا آپ کے ساتھ چلنے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔خالد مقبول نے کہا کہ معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق عوام کیلیے ہے، ہمارا معاہدہ عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے سے مشروط نہیں تھا، اس تبدیلی میں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے یہ تبدیلی عوام کی زندگی میں بھی تبدیلی لائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، عمران خان استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کی صف میں شامل ہوچکی، جس کے بعد وزیراعظم کی اکثریت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا، استعفیٰ دینا ہے، کل ہی ووٹنگ کروائیں، اس معاملے کو انجام تک پہنچائیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عالمی سازش اس وقت ہوئی تھی، جب عمران خان کو لایا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ساڑھے تین سال پہلے جس ڈرامے کا آغاز ہوا، اس کا ڈراپ سین ہوگیا، جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو آج استعفا دے دینا چاہیے، ہمارے پاس ارکان کی تعداد 175 ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی اجلاس آج شروع ہوئی ہے، اجلاس میں آج بحث ہوگی اور 3 اپریل کو وٹنگ ہو گی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں