پاکستان: معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

0
90

پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ اْن کی عمر 74 برس تھی۔بلقیس ایدھی کے قریبی عزیز سعد ایدھی کے مطابق ماہ رمضان سے دو روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے سبب اْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اْن کے بقول وہ ٹھیک ہوکر گھر آگئی تھیں پھر اچانک طبیعت خراب ہوئی اور گزشتہ چار پانچ روز سے وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

جولائی 2016 میں عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد سے وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن تھیں۔پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی انسانیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بلقیس ایدھی 1947 میں بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئیں اور سن 1966 میں وہ عبدالستارایدھی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

انسانیت کے لیے اْن کی خدمات کے اعتراف میں اْنہیں حکومتِ پاکستان نے ہلال امتیاز پاکستان سے نوازا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں