مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز پر بلوچ فریڈم فائٹرز کے حملے

0
53

ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک ہوئے جسکی ذمہ داری بی این اے نے لے لی ہے۔
بلوچ ریبلکن گارڈ نے نصیرآباد میں پاکستانی فورسز پر ہونیوالے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر شیخ کے علاقہ میں پاکستانی فورسز کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرکاری پروجیکٹ کے ڈیوٹی پر مامور تھے–دوستین بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا حملے کے بعد سرمچاروں نے مشینری کو بھی آگ لگائی

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 25 اپریل کو قابض پاکستانی فورسز کی ایک گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تل کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ترجمان کے مطابق دو طرفہ طویل جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد آپریشن کے لئے آنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی یہ جنگ آخری سرمچار، آخری گولی اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں