مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

0
34

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دو کوپ ایف سی چیک پوسٹ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کیبعد لاپتہ کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت وسیم ولد بابا شوکت سکنہ گوبرد مند سے ہوئی ہے

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کیساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں گذشتہ دنوں چند افراد بازیاب ہوکراپنے گھروں کو پہنچ گئیں وہی ایک بڑی تعداد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ خواتین وبچے پاکستانی خفیہ اداروں کے حراست میں ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں