بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے 72 کروڑ ڈالرز ضبط

0
102

بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کر لیے گئے۔

چینی کمپنی کے اکاؤنٹس سے کروڑوں ڈالرز ضبط کیے جانے سے متعلق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ رائلٹی ادائیگی کی آڑ میں پیسے کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر یہ اقدام کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں فروری میں چینی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

دوسری جانب چینی کمپنی نے بھارت میں کمپنی پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمپنی کے آپریشنز مقامی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کر رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ غلط فہمی دورکرنے کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں