پاکستان:سندھ سے قوم پرست رہنماء کا بھائی جبری لاپتہ

0
115

گذشتہ رات سندھ کے علاقے کوٹڑی کے علاقے خورشید کالونی سے جسقم کے سابق مرکزی رہنماء معشوق قمبرانی کے چھوٹے بھائی عزیز قمبرانی کو پاکستانی سیکورٹی فورسز حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمرہ لے گئے

قوم پرست رہنماء کے بھائی کی فورسز کے ہاتھوں حراست و جبری گمشدگی کی تصدیق سندھ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جہدو جہد کرنے والی تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے کی ہیں۔وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے مطابق اس سے قبل قوم پرست رہنماء کے دو چچا زاد بھائی مظفر قمبرانی کو جامشورو سے اور ظفر قمبرانی کو اس کے گاؤں میہڑ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

سندھ سے جبری گمشدگیوں پر وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی کنوینئر سورٹھ لوہار نے کہا ہے کہ سندھ کی آزادی اور حقوق کی جدوجہد کرنے پر سندھی قومپرست کارکنان کو کچلا جارہا ہے قومپرست رہنما معشوق قمبرانی کے گھر کے تین افراد کو جبری لاپتہ کردینا پاکستانی فورسز کا انتہائی شرمناک عمل ہے۔
سورٹھ لوہار نے بتایا کہ گذشتہ ماہ سے سندھ بھر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے شروع کئے گئے ریاستی آپریشن میں مزید شدت آئی ہے جس میں 50 سے زائد سندھی سیاسی اور قومپرست کارکنان کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے-وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے اپنے بیان میں کہا فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی آزادی کے لیے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں