مقبوضہ بلوچستان: بلوچ فریڈم فائٹرز کا پاکستانی فورسز پر حملے

0
56

مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ مزاحمتی تنظیموں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ آرمی کیمپ پر حملہ اور ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کو پسپا کر دیا ہے،۔بلوچ لبریشن آرمی نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے،جبکہ بی آر جی ڈیرہ مراد جمالی: بجلی کے ٹاور کواڑا دیا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر کی شام 7 بجے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں تلانگ ھان سولانی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،اس حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔حملے کے فورا بعددو ہیلی کاپٹر تربت آرمی کیمپ سے مذکورہ مقام پر پہنچے۔میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور، بالگتر میں سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی،اس دوران پاکستانی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی مگر سرمچاروں نے بہترین گوریلہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کو پسپا کیا اور اپنے محفو ظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رئیگی

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ حملہ ڈیرہ مراد جمالی میر حسن کے مقام پر ہوا-انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد ایک ٹاور زمین بوس جبکہ ایک اور ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں